Maktaba Wahhabi

101 - 114
(3) صفات لازمہ میں غلطی کرنے کو لحن جلی کہتے جب کہ عارضہ میں غلطی کرنے کو لحن خفی کہتے ہیں۔ (4) صفات لازمہ کسی سبب پر موقوف نہیں ہوتیں جب کہ صفات عارضہ کسی سبب پر موقوف ہوتی ہے۔ (5) صفات لازمہ میں غلطی کرنے کوحرام جبکہ صفات عارضہ میں غلطی کرنے کومکروہ کہتے ہیں۔ سوال:… صفات لازمہ کی کتنی قسمیں ہیں؟۔ جواب:… صفات لازمہ کی دو قسمیں ہیں۔(1). متضادہ (2).غیرمتضادۃ سوال:… متضادہ کی تعریف کیا ہے؟ جواب:… مقابل کی ایسی صفات جونہ توبیک وقت ایک حرف میں جمع ہوں اور نہ ہی ان سے کوئی حرف خالی ہو۔ سوال:… غیر متضادہ کی تعریف کیا ہے؟ جواب:… جن کی ضدوں کے نام قراء کی اصطلاح میں مقرر نہ ہوں۔ صرف عقلی وفرضی طور پر ان کی ضدیں نکل سکتی ہوں۔جیسے صفیر / عدم صفیر سوال:… صفات لازمہ متضادہ کون سی ہیں؟ جواب:… صفات لازمہ متضادہ یہ ہیں۔ (1-2) ہمس وجہر(3-4) شدت و رخوت ،وتوسط ، (5-6) استعلاء واستفال،(7-8)اطباق وانفتاح (9-10)اذلاق و اصمات سوال:… صفات لازمہ متضادہ کی تعریفات بیان کریں؟ (1) ہمس: یہ صفت حروف میں ایسی پستی اور ضعف سے پائی جاتی ہے کہ سانس جاری رہتا ہے۔ جیسے ’’ یَلْھَثْ کی ث‘‘اور یہ دس حروف ہیں ’’فحثہ شخص سکت‘‘ ان کو حروف مہموسہ کہتے ہیں ۔
Flag Counter