Maktaba Wahhabi

28 - 75
مدیر الاعتصام کا نوٹ : اس پر الاعتصام کے اس وقت کے مدیر اور معروف مفسر مولانا حافظ صلاح الدین صاحب یوسف حفظہ اللہ نے یہ نوٹ لکھا : ’’یہ عریضہ پڑھ کر سخت تعجب ہوا کہ اصل عربی نسخے میں تو ان حضرات نے تحریف کی تھی ، اب بنائے فاسد علیٰ الفاسد کے مطابق ایک بریلوی ناشر نے اس تحریف کو اُردو میں منتقل کر کے اور اس پر مذکورہ حاشیہ آرائی کر کے [نالے چور نالے چَتر] (چوری اور سینہ زوری ) کا کردار ادا کیا ہے ، یعنی تحریف کا کردار ادا کرنے والے خود ہیں لیکن اسے اہلحدیث مترجم مولانا وحید الزمان خان مرحوم کے سرمنڈھ دیا ہے جنہوں نے بالکل صحیح ترجمہ کیا ہے۔‘‘ فَـ {اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ } بہر حال عریضہ نگار کے اسی سوال کہ ابو داؤد میں یہ تحریف کیوں ؟ کب؟ اور کیسے ہوئی ؟ کے جواب میں ہم مولانا سلطان محمود صاحب حفظہ اللہ کا فاضلانہ مقالہ شائع کر رہے ہیں جس میں ابوداؤدکے نسخے میں مذکورہ تحریف کا جائزہ لیا گیا ہے،یہ مقالہ نِعم الشھود علٰی تحریف الغالین في سنن أبي داؤدکے نام سے کئی سال قبل پمفلٹ کی صورت میں شائع ہوا تھا ، اسے ضرورتِ مذکورہ کے تحت اب دوبارہ [الاعتصام]میں شائع کیا جارہا ہے جس سے مذکورہ سوال کا جواب سامنے آجاتا ہے [وَ ھُوَ ھَذٰا](ص،ی) ۔‘‘ اس ادارتی نوٹ کے بعد محدّث جلال پوریؒ کا رسالہ نقل کیا ہے جسکا ضروری حصہ افادۂ عام کے لیٔے ہم یہاں پیش کر رہے ہیں۔
Flag Counter