Maktaba Wahhabi

18 - 75
قائلین و مانعین دونوں کے دلائل کا تفصیلی جائزہ تو ہم اپنی دو کتابوں میں پیش کر چکے ہیں جسکا کافی سارا حصہ (قائلین کے دلائل) ماہنامہ ’’صراط مستقیم‘‘ میں بھی شائع ہوچکا ہے اور’’قائلین وفاعلین ِ رفع الیدین‘‘ کے دلائل پر مشتمل وہ کتاب مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ سیالکوٹ پاکستان اور توحید پبلیکشنر بنگلور انڈیا سے شائع ہوچکی ہے۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہ جبکہ ’’تارکین ومانعین رفع یدین کے دلائل کا جائزہ وتحقیق‘‘ نامی کتاب بھی طباعت کے لیٔے تیار ہے۔ وَفَّقَنَا اللّٰہُ لِطِبَاعَتِہٖ وَنَشْرِہٖ۔ آمین تارکین ومانعینِ رفع یدین کے دلائل کے مطالعہ اور تجزیہ کے دوران کئی ایسے امور سامنے آئے جنہیں ’’اندھی تقلید و تعصّب میں تحریف ِ کتاب وسنّت‘‘ کہنا بے جانہ ہوگا۔ اسکے چند نمونے قارئین کی ضیافت ِ طبع کیلئے پیشِ خدمت ہیں: تغیر و تبدّل یا تحریف کا وقوع : بعض کتبِ حدیث میں تحریف وتبدیلی واقع ہوئی ہے چنانچہ مسند الحمیدی کے اسوقت دو ایڈیشن بازار میں موجود ہیں، ایک کو مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی رحمہ اللہ (مالیگاؤں، انڈیا) نے ایڈٹ کیا ہے اور دوسرے کو مولانا محمدخالد گھر جاکھی رحمہ اللہ نے ، پہلا مدینہ منورہ سے شائع ہوا تھا اور دوسرا اہلحدیث ٹرسٹ کراچی پاکستان سے ، اور ان دونوں ایڈیشنوں میں صرف ایک ہی حدیث میں دو جگہوں پر اختلاف ہے: 1پہلا اختلاف سند کے شروع میں ہے ۔ 2 دوسرا اختلاف متن کے آخر میں۔ سند میں دونوں ایڈیشنوں کے ما بین اختلاف اس طرح ہے کہ مولانا اعظمی والے مطبوعہ نسخہ میں امام الحمیدی رحمہ اللہ کے استاد سفیان بن عیینہ کا نام ساقط ہوگیا ہے اور[ حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِيُّ] کے بعد [قَالَ حَدَّثَنَا الزُّھْرِيُّّّ] آگیا ہے جبکہ یہاں دراصل [ حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِيُّ] کے بعد [قَالَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ] ہے جیسا کہ اصل مخطوطہ میں مذکور ہے جسے مکتبہ ظاہریہ [دمشق] کے نسخہ
Flag Counter