Maktaba Wahhabi

26 - 75
8 مصنف ابن ابی شیبہ میں یہ تبدیلی کی کہ اس میں جب نماز میں ہاتھ باندھنے کی روایت آئی تو اس روایت میں [تَحْتَ الـسُّرَّۃِ]کے الفاظ کا اضافہ کردیا ، حالانکہ اصل نسخہ میں یہ الفاظ موجود نہیں تھے ، سب سے پہلے یہ غلطی ایک بزرگ ابن قطلو بغا سے ہوئی ۔ ان سے یہ غلطی ایک مخصوص ذہنی ساخت کے زیرِ اثر لیکن غالباً نا دانستہ طور پر ہوئی اور ان الفاظ کا اضافہ ہوا مگر جب ان حضرات نے کراچی سے ابن ابی شیبہ طبع کی تو جس طباعت کا عکس لیا تھا چونکہ اُس میں [تَحْتَ الـسُّرَّۃِ]کے الفاظ موجود نہیں تھے ،لہٰذ ا نہوں نے طبع کرتے وقت باریک قلم کے ساتھ لکھ کر ابن قطلو بغا کی غلطی کو تحریف میں تبدیل کر دیا ، اس طرح انہوں نے نماز میں ’’سینے پر‘‘ کی بجائے ’’زیرِ ناف‘‘ ہاتھ باندھنے چاہییں کو صرف دوالفاظ کے اضافہ کے ساتھ تبدیل کردیا۔[1] ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء : ان تحریفات اورتغیر و تبدل کے سلسلہ میں ہی حضرت العلّام شیخ الحدیث مولانا سلطان محمودؒ محدّث جلال پور پیرو والا ملتان کا ایک رسالہ ِنعم الشھود علٰی تحریف الغالین في سنن أبي داؤدشائع ہوا تھا۔ کئی سال کے بعداسے ہفت روزہ الاعتصام لاہور نے بھی شائع کیا تھا جسے ’’سنن ابی داؤد میں تحریف‘‘ کے زیرِ عنوان شائع کیا گیا ، اسمیں پہلے ایک استفتاء ہے جس میں سائل نے پوچھا ہے : ابو داؤدجو کہ فرید بُک سٹال لاہور کی چھاپی ہوئی ہے ، اس کی پہلی جلد کے (ص:۵۳۱)پر یوں تحریر ہے: (( حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مُحَمَّدٍ ثَنَا ھَاشِمٌ أَخْبَرَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ جَمَعَ النَّاسَ عَلٰی أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ، کَانَ یُصَلِّيْ لَھُُمْ عِشْرِیْنَ رَکْعَۃً وَلَا یَقْنُتُ بِھِمْ اِلَّا فِي النِّصْفِ الْبَاقِيْ۔۔۔))
Flag Counter