Maktaba Wahhabi

75 - 75
’’اب جویہ انتظار کر رہے ہیں تو اسکے سوا اَب باقی کیا رہ گیا ہے کہ فرشتے ہی آپہنچیں یا تیرے رب کا فیصلہ صادر ہوجائے؟ ۔‘‘ ’’تجلّی الیقین ‘‘میں [جمال ِ عدل ] کے زیرِ عنوان ایک آیت اس طرح نقل کی ہے : ( وَاِنْ حَکَمْتَ بَیْنَہُمْ فَاحْکُمْ بِالْقِسْطِ ) ’’اور اگر آپ انکے ما بین فیصلہ کریں تو انصاف کے ساتھ کریں۔‘‘ جبکہ دراصل ان الفاظ سے قرآن مجید میں کوئی آیت نہیں ہے اور اگر ان کی مراد سورۂ مائدۃ کی آیت : [۴۲] میں وارد الفاظ ہیں تو وہ اس طرح نہیں بلکہ یوں ہیں: {وَاِنْ حَکَمْتَ فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ بِالْقِسْطِ}[1] ’’اور اگر آپ فیصلہ کریں تو پھرانکے مابین ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ فیصلہ کریں۔‘‘ الغرض : یہاں ہم ان دس مثالوں پر ہی اکتفاء کر رہے ہیں یہ سب لفظی کمی بیشی اور ہیر پھیر کی مثالیں ہیں جبکہ معنوی ہیر پھیر کی بھی بکثرت مثالیں ملتی ہیں، جنکے لیٔے فاضل بریلوی کے ’’کنز الایمان‘‘ نامی ترجمۂ قرآنِ کریم اور انکی بعض دوسری تصنیفات دیکھی جاسکتی ہیں، نیز ملاحظہ فرمائیں دنیا کے معروف اسلامی ادارہ [رابطۂ عالم ِاسلامی] مکہ مکرمہ اور[ دار الاِفتاء] الریاض کا مشترکہ نوٹیفیکیشن جس میں کنز الایمان میں وارد معنوی تحریفات اور عقائد ِ اسلامی کی خلاف ورزیوں کو جمع کردیا گیا ہے ۔ایسے ہی علّامہ احسان الٰہی ظہیرؒ کی کتاب البریلویہ(عربی)اور اردو میں [بریلویّت ]بھی چھپ چکی اور قابل ِمطالعہ ہے جو اپنے موضوع پر پہلی وسیع و وقیع کتاب ہے۔ ابھی حال ہی میں ڈاکٹر ابو جابر دامانوی کی کتاب ’’قرآن و حدیث میں تحریف‘‘ بھی شائع ہوگئی ہے جو کہ اپنے موضوع پر جامع و مدلل کتاب ہے۔ اسی طرح مولانا محمد ایوب
Flag Counter