Maktaba Wahhabi

جادو کا آسان علاج

مؤلف: فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر

ناشر: امر القری پبلی کیشنز

سال شائع: جون 2010ء

(سورۃالبقرہ، آیت: ۲۵۵) اور چاروں قُل شریف تین مرتبہ پڑھ کر دَم کریں۔ پھر مریض کو اس پانی سے تین گھونٹ پلادیں اور باقی پانی سے اسے نہلا دیں، اسکا جِنّ و جادو اور تعویذ گنڈوں کے اثرات سب دور ہوجائیں گے۔ اور اگر کوئی شخص جادو و غیرہ کے ذریعے اپنی بیوی کے جماع ( ہمبستری ) سے روک دیا گیا ہو تو اس کے لیے بھی یہ تیر بہدف نسخہ ہے۔[1] چوتھا علاج و دَم: درج ذیل آیات اور سورتیں تین تین مرتبہ پڑھ کر دَم کریں اور تکلیف والی جگہ پر مریض خود یا اُسکا کوئی مَحرم دایاں ہاتھ پھیر دے۔ 1 سورۃ البقرۃ، آخری دو آیتیں۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ {آمَنَ الرَّسُوْلُ ۔۔۔تا۔۔۔ الْقَوْمِ الْکَافِرِیْن} 2 سورۃ الاخلاص۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔ { قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} مکمل سورت 3 سورۃ الفلق۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔ { قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} مکمل سورت 4 سورۃ الناس۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔ {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} مکمل سورت۔ [2] پانچواں علاج و دَم: درجِ ذیل دعائیں پڑھ کر مریض کو دَم کریں : 1 ((اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ ، رَبَّ الَعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، أَنْ یَّشْفِیَکَ )) سات مرتبہ۔[3] 2 ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَ ہَامَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ ))۔ [4]
x
صفحہعنوان
6حرفِ اوّل
6جنات اور جادو ایک حقیقت ہیں:
7جنات سے پناہ مانگنا اور مدد طلب کرنا شرک ہے:
7جادو سیکھنا اور سکھانا کفر ہے:
8جادو کرنا اور کروانا کفر ہے:
8جادو کرنے کی سزا:
8جادو گروں اور جنات و شیاطین کی مدد سے علاج کرانے کا حکم:
10عرضِ مؤلف
10سببِ تالیف:
13دشمنانِ دین و دولت کی پہچان :
15اپنا علاج خود کریں:
16تعویذ گنڈوں، جِنّات وآسیب اور مِرگی و سایہ کا علاج ودَم
16جنات کی اقسام:
17جِنّات کے رہنے کے مقامات:
17جِنّات کے منتشر ہونے کے اوقات:
18وقوعِ جِنّات وآسیب سے پہلے احتیاطی تدابیر:
19جِنّات و آسیب اور مِرگی و سایہ سے بچنے کی دعائیں اور طریقے:
22گھر میں داخل ہوتے وقت اﷲ کا ذکر کریں:
28تعویذ گنڈ ے، جِنّات وجَادُو، آسیب و مِرگی اورسایہ زائل کرنے کے متعدد علاج ودَم
28[1] اذان:
28[2] قرآنی آیات اور سورتیں:
30[3] اذکار اور دعائیں:
32[4] زجر و توبیخ:
33[5] طبّی علاج و دوائیں:
35[6] صدقہ و خیرات سے علاج:
35سِحر ( جادو) کا علاج ودَم
36وقوعِ سِحر (جادو) سے قبل احتیاطی تدابیر
36ذکر و دعا اور تلاوت وغیرہ:
37جادو کے علاجات اور دَم:
37[1] جادو والی چیز نکال کر ضائع و باطل کرنا:
38[2] جادو کے ذریعے داخل کیے گئے جِنّ کو نکالنا:
38[3] فصد کروانا یا سینگی لگوا کر خون نکلوانا:
39[4] جادو زائل کرنے کے علاجات و دَم :
46جادو کی مختلف اقسام اور ان کا علاج ودَم
46[1] تفریق و نزاع ڈالنے والے جادو کا علاج و دَم:
48ایک ضروری وضاحت:
49[2] محبت کے جادو (تِوَلہ) کا علاج :
50[3] سحرِ جنون و دیوانگی کا علاج و دَم:
51[4] تنہائی پسند ہونے کا جادو اور اسکا علاج ودَم:
52[5] خواب میں ڈرنے اور بیداری میں نا معلوم آوازیں سننے کا علاج ودَم:
54[6] سحرِ امراض یا جادوئی بیماریوں کا علاج ودَم:
55[7] سحرِ استحاضہ وسیلانِ رِحم کا علاج ودَم:
56[8] سحرِ بندش کا علاج ودَم:
58[9] جادوئی بانجھ پن اور نا قابلِ اولاد ہونے کاعلاج ودَم:
59[10] جادوئی سُرعتِ انزال کا علاج ودَم:
60[11] شادی میں رکاوٹ ڈالنے کے جادو کا علاج ودَم:
62نظرِ بد کا علاج و دَم
63نظر لگنے سے پہلے احتیاطی تدابیر :
65[1] نظرِ بد کا عملی علاج:
66[2] نظرِ بد کا دَم اور دعائیں :
67ملاحظہ :
68دَم شدہ پانی اورچند احتیاطی امور:
69جادو کے علاج کا قرآنی وظیفہ یا مجموعۂ آیاتِ سِحر
78جادو کا علاج کرنے والے بعض عامل حضرات کے پتے
78پاکستان میں:
79ہندوستان میں:
Flag Counter