Maktaba Wahhabi

92 - 195
سے پھیر لے جائیں۔‘‘(سورۃ البقرۃ،آیت نمبر217) مسئلہ 35:کفار،مختلف چالوں سے مسلمانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ ﴿وَ قَالَتْ طَّآئِفَۃٌ مِّنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ اٰمِنُوْا بِالَّذِیْٓ اُنْزِلَ عَلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَجْہَ النَّہَارِ وَ اکْفُرُوْآ اٰخِرَہٗ لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ﴾(72:3) ’’اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ اس نبی کے ماننے والوں پرجو کچھ نازل ہوا ہے اس پر صبح کے وقت ایمان لاؤ اور شام کو اس کا انکار کردو تاکہ مسلمان بھی(شکوک و شبہات میں مبتلا ہو کر)اپنے دین سے پھر جائیں۔‘‘(سورہ آلعمران،آیت نمبر72) مسئلہ 36:کافر مسلمانوں کی زبانی چاپلوسی کرتے ہیں لیکن ان کے دلوں میں مسلمانوں کے لئے نفرت ہوتی ہے۔ ﴿یُرْضُوْنَکُمْ بِاَفْوَاہِہِمْ وَ تَاْبٰی قُلُوْبُہُمْ ج وَ اَکْثَرُہُمْ فٰسِقُوْنَ﴾(8:9) ’’کافر اپنی زبانوں سے تمہیں راضی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کے دل انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں۔‘‘(سورۃ التوبہ،آیت نمبر8) مسئلہ 37:مشرک اوریہودی مسلمانوں کے بدترین دشمن ہیں۔ ﴿لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَۃً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الْیَہُوْدَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَکُوْا ج﴾(82:5) ’’تم اہل ایمان کی دشمنی میں سب سے زیادہ مشرکین اور یہود کو پاؤ گے۔‘‘(سورۃ المائدہ،آیت نمبر82) مسئلہ 38:کافر مسلمانوں سے کبھی محبت اور دوستی نہیں کریں گے۔ مسئلہ 39:کافرمسلمانوں کے خلاف شدید غیظ و غضب رکھتے ہیں۔ ﴿ہٰٓاَنْتُمْ اُولَآئِ تُحِبُّوْنَہُمْ وَ لاَ یُحِبُّوْنَکُمْ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِالْکِتٰبِ کُلِّہٖ ج وَ اِذَا لَقُوْکُمْ قَالُوْ ٓا اٰمَنَّا ج وَ اِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَیْکُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَیْظِ ط قُلْ مُوْتُوْا بِغَیْظِکُمْ ط اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴾(119:3) ’’(مسلمانو!)تم ان(غیر مسلموں)سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم تمام
Flag Counter