Maktaba Wahhabi

95 - 195
مسئلہ 47:کافر اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں۔ ﴿یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِؤا نُوْرَ اللّٰہِ بِاَفْوَاہِہِمْ ط وَاللّٰہُ مُتِمُّ نُوْرِہٖ وَ لَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوْنَ﴾(8:61) ’’کافر اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے اس نور کو پھیلا کررہے گا،خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔‘‘(سورۃ الصف،آیت نمبر8) مسئلہ 48:اسلام کا غلبہ،مشرکوں کوسخت ناگوار ہے۔ ﴿ہُوَ الَّذِیْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْہُدٰی وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ لا وَ لَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَ﴾(33:9) ’’وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب کرے خواہ مشرکوں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔‘‘(سورۃ التوبہ،آیت نمبر33) مسئلہ 49:کافر چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کو کوئی بھلائی نہ ملے۔ ﴿مَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ وَ لاَ الْمُشْرِکِیْنَ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْکُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّکُمْ ط وَاللّٰہُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ یَّشَآئُ ط وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴾(105:2) ’’اہل کتاب میں سے کافر ہوں یا مشرک،ہر گز یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہو لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے چن لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے۔‘‘(سورۃ البقرہ،آیت نمبر105) مسئلہ 50:کفار چاہتے ہیں کہ مسلمان اپنے اسلحہ سے غافل ہوں اور وہ یکبارگی حملہ کرکے مسلمانوں کو تہس نہس کردیں۔ ﴿وَدَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِکُمْ وَ اَمْتِعَتِکُمْ فَیَمِیْلُوْنَ عَلَیْکُمْ مَّیْلَۃً وَّاحِدَۃً ط﴾(102:4) ’’کافر چاہتے ہیں کہ تم لوگ اپنے ہتھیاروں اور سامان حرب کی طرف سے جیسے ہی غافل ہو تو وہ تم پر اچانک ٹوٹ پڑیں۔‘‘(سورۃ النساء،آیت نمبر102)
Flag Counter