Maktaba Wahhabi

105 - 195
مَعنَي الْوَلاَءِ ولاء کا مطلب مسئلہ 65:’’ولاء‘‘ کا مطلب ہے محبت،دوستی،قرابت،حمایت،نصرت اور ولایت وغیرہ ﴿اللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ﴾(2:257) ’’اللہ ایمان لانے والوں کا دوست ہے انہیں(کفر کے)اندھیروں سے نکال کر(اسلام کی)روشنی کی طرف لے آتا ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے ان کے دوست طاغوت ہیں وہ انہیں(اسلام کی)روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں۔‘‘(سورۃ البقرۃ،آیت نمبر 257) ﴿وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَمَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا وَاقٍ﴾(13:37) ’’ علم(وحی)آجانے کے بعد اگر آپ نے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلہ میں آپ کا کوئی مدد گار ہو گا نہ بچانے والا۔‘‘(سورۃ الرعد،آیت نمبر 37) ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يُهَاجِرُوا مَا لَكُمْ مِنْ وَلَايَتِهِمْ مِنْ شَيْءٍ حَتَّى يُهَاجِرُوا﴾(8:72) ’’ جو لوگ ایمان لائے لیکن ہجرت نہیں کی ان سے تمہارا ولایت(یعنی وراثت)کا کوئی تعلق نہیں حتی کہ وہ ہجرت کر کے(تمہارے پاس)آجائیں۔‘‘(سورۃ الانفال،آیت نمبر 72)
Flag Counter