Maktaba Wahhabi

134 - 195
إِقْتِضَاءُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کے تقاضے مسئلہ 119:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس بات کا حکم دیں اس پر عمل کیاجائے اور جس چیز سے منع فرمائیں اس سے رکاجائے۔ ﴿وَ مَآ اٰتٰـکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ ج وَ مَا نَہٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا ج وَاتَّقُوا اللّٰہَ طاِنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴾(7:59) ’’اور جو کچھ رسول تمہیں دیں وہ لے لواور جس چیز سے منع کریں اس سے رک جاؤ،اللہ سے ڈرتے رہو(اور یادر کھو)بے شک اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والے ہیں۔‘‘(سورۃ الحشر،آیت نمبر7) مسئلہ 120:جو کام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات طیبہ میں نہیں کیا وہ کام اپنی مرضی سے کرکے اللہ کے رسول سے آگے نہ بڑھا جائے۔ ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ وَاتَّقُوااللّٰہَ ط اِنَّ اللّٰہَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴾(1:49) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرتے رہو بے شک اللہ تعالیٰ خوب سننے والے اور خوب جاننے والے ہیں۔‘‘(سورۃ الحجرات،آیت نمبر1) مسئلہ 121:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی متروک سنتوں کو زندہ کرنے کی جدوجہد کی جائے۔ عَنْ کَثِیْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ الْمُزَنِیِّ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ عَنْ جَدِّیْ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((مَنْ اَحْیَا سُنَّۃً مِنْ سُنَّتِیْ فَعَمِلَ بِہَا النَّاسُ کَانَ لَہٗ مِثْلُ اَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِہَا لاَ
Flag Counter