Maktaba Wahhabi

172 - 195
حُکْمُ الْبَـرَاءِ عَنِ الْکُفَّارِ وَالْمُشْرِکِیْنَ کفار و مشرکین سے براء ت کا حکم مسئلہ 185:کفاراور مشرکین سے اظہار بیزاری اور نفرت واجب ہے۔ ﴿قَدْ کَانَتْ لَکُمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیْ ٓ اِبْرٰہِیْمَ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ ج اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِہِمْ اِنَّا بُرَئٰٓ ؤُا مِنْکُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ ز کَفَرْنَابِکُمْ وَ بَدَا بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمُ الْعَدَاوَۃُ وَالْبَغْضَآئُ اَبَدًا حَتّٰی تُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَحْدَہٗ ٓ﴾(4:60) ’’تم لوگوں کے لئے ابراہیم اوراس کے ساتھیوں میں ایک اچھا نمونہ ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف صاف کہہ دیا ہم تم سے اور تمہارے ان معبودوں سے جن کی تم بندگی کرتے ہو اللہ کو چھوڑ کر،قطعی بیزار ہیں ہم نے تم سے(یعنی تمہارے دین سے)کفر کیا۔ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لئے عداوت اور بیر پڑ گیا جب تک تم ایک اللہ پر ایمان نہ لے آؤ۔‘‘(سورۃ الممتحنہ،آیت نمبر4) ﴿وَاَذَانٌ مِّنَ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖٓ اِلَی النَّاسِ یَوْمَ الْحَجِّ الْاَکْبَرِ اَنَّ اللّٰہَ بَرِیْئٌ مِّنَ الْمُشْرِکِیْنَ ۵لا وَرَسُوْلُہٗ ط فَاِنْ تُبْتُمْ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ ج وَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْآ اَنَّکُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللّٰہِ ط وَبَشِّرِالَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ﴾(3:9) ’’اور اعلان عام ہے حج اکبر کے دن اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمام لوگوں کے لئے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول بیزار ہیں مشرکوں سے لہٰذا اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم لوگ منہ پھیرتے ہو تو خوب جان لو کہ تم لوگ اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو ایسے کافروں کو عذاب الیم کی خوشخبری دے دو۔‘‘(سورۃ التوبہ،آیت نمبر 3) مسئلہ 186:اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار اور مشرکین سے براء ت کا حکم دیا۔
Flag Counter