Maktaba Wahhabi

81 - 195
مسئلہ 3:اسلام کے علاوہ کوئی دوسرا دین اختیار کرنے والے جہنم میں جائیں گے۔ ﴿وَمَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ م بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدٰی وَ یَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَ نُصْلِہٖ جَہَنَّمَ ط وَ سَآئَ تْ مَصِیْرًا﴾(115:4) ’’اور جو شخص ہدایت واضح ہوجانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور اہل ایمان کے طریقہ کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ اختیار کرے ہم اسی طرف اسے پھیر دیں گے جدھر وہ خود پھرے گااور(بالآخر)اسے جہنم میں ڈال دیں گے جو بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔‘‘(سورۃ النساء،آیت نمبر115) عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضی اللّٰه عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ((وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ لاَ یَسْمَعُ بِیْ اَحَدٌ مِنْ ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ یَہُوْدِیٌّ وَ لاَ نَصْرَانِیٌّ ثُمَّ یَمُوْتُ وَ لَمْ یُؤْمِنْ بِالَّذِیْ اُرْسِلْتُ بِہٖ اِلاَّ کَانَ مِنْ اَصْحَابِ النَّارِ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے،اس امت کا کوئی بھی آدمی خواہ وہ یہودی ہو یا عیسائی،میرے بارے میں سن لے اور مجھ پر ایمان نہ لائے اور اس تعلیم کو نہ مانے جسے دے کر میں بھیجا گیا ہوں،تو وہ جہنمی ہے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter