Maktaba Wahhabi

112 - 195
فَضْلُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَ تَعَالٰی اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے محبت کی فضیلت مسئلہ 77:اللہ تعالیٰ کے دوستوں کے لئے دنیا اور آخرت دونوں جگہ بشارتیں ہی بشارتیں ہیں ان کے لئے آخرت میں کسی قسم کا خوف ہو گا نہ غم۔ ﴿اَلَآ اِنَّ اَوْلِیَآئَ اللّٰہِ لاَ خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُوْنَ،اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ کَانُوْا یَتَّقُوْنَ،لَہُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَۃِ ط لاَ تَبْدِیْلَ لِکَلِمٰتِ اللّٰہِ ط ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴾(64-62:10) ’’سنو!اللہ کے وہ دوست جو اللہ پر ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کیا،ان کے لئے کسی قسم کاخوف نہیں اور نہ ہی وہ کسی غم میں مبتلا ہوں گے۔ان کے لئے دنیا کی زندگی او رآخرت(دونوں جگہ)بشارتیں ہیں(یاد رکھو)اللہ کی باتیں(یعنی وعدے)بدل نہیں سکتیں۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘(سورۃ یونس،آیت نمبر 64-62) مسئلہ 78:اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ بھی محبت فرماتے ہیں۔ مسئلہ 79:اللہ تعالیٰ کی محبت میں زندگی بسر کرنا اللہ تعالیٰ کا خاص فضل وکرم ہے۔ ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ فَسَوْفَ یَاْتِی اللّٰہُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّہُمْ وَ یُحِبُّوْنَہٗ لا اَذِلَّۃٍ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الْکٰفِرِیْنَ ز یُجَاہِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ لاَ یَخَافُوْنَ لَوْمَۃَ لَآئِمٍ ط ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ ط وَاللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴾(54:5) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!(یاد رکھو)تم میں سے جو شخص ایمان لانے کے بعد اپنے دین سے پھر جائے گا اللہ تعالیٰ(اس کی جگہ)ایسے لوگوں کو لے آئے گا جو اللہ تعالیٰ سے محبت کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرے گا جو مسلمانوں پر مہربان ہوں گے اور کافروں کے لئے سخت ہوں گے اللہ تعالیٰ کی راہ
Flag Counter