Maktaba Wahhabi

80 - 195
أَلْإِسْلاَمُ نَاسِخٌ لِجَمِیْعِ الْاَدْیَانِ اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان منسوخ ہیں مسئلہ 1:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارک کے بعد اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان منسوخ ہو چکے ہیں۔ ﴿وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلاَمِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ ج وَہُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾(85:3) ’’جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا اس سے وہ ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا۔‘‘(سورہ آل عمران،آیت نمبر85) ﴿اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لْاِسْلاَمُ قف وَ مَا اخْتَلَفَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ اِلاَّ مِنْ بَعْدِ مَا جَآئَ ہُمُ الْعِلْمُ بَغْیًا م بَیْنَہُمْ ط وَ مَنْ یَّکْفُرْ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ فَاِنَّ اللّٰہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴾(19:3) ’’بلا شبہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک(قابل قبول)دین اسلام ہی ہے اور اہل کتاب نے علم پہنچنے کے بعد(اسلام کی)مخالفت کا طرز عمل محض ضد کی بناء پر اختیار کیا۔جو شخص اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکارکرے گا،اللہ تعالیٰ اس سے جلد حساب لینے والا ہے۔‘‘(سورہ آل عمران،آیت نمبر19) مسئلہ 2:اسلام ہی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے۔ ﴿اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْإِسْلاَمَ دِیْنًاط﴾(3:5) ’’آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور میں نے تمہارے لئے اسلام بطور دین پسند کیا ہے۔‘‘(سورہ مائدہ،آیت نمبر3)
Flag Counter