Maktaba Wahhabi

131 - 195
مسئلہ 114:کھجور کے تنے کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رَضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَقُوْمُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ اِلَی شَجَرَۃٍ اَوْ نَخْلَۃٍ فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ مِنَ الْاَنْصَارِ اَوْ رَجُلٌ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَلاَ نَجْعَلُ لَکَ مِنْبَرًا ؟ قَالَ((اِنْ شِئْتُمْ))فَجَعَلُوْا لَہٗ مِنْبَرًا فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ دُفِعَ اِلَی الْمِنْبَرِ فَصَاحَتِ النَّخْلَۃُ صِیَاحَ الصَّبِیِّ ثُمَّ نَزَلَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَضَمُّہٗ اِلَیْہِ یَئِنُّ اَنِیْنَ الصَّبِیِّ الَّذِیْ یُسَکَّنُ قَالَ کَانَتْ تَبْکِیْ عَلَی مَاکَانَتْ تَسْمَعُ مِنَ الذِّکْرِ عِنْدَہَا۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ایک درخت یا کھجور(کے تنے)سے ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایاکرتے تھے۔انصار کی ایک خاتون یا ایک مرد نے عرض کیا’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ کے لئے ایک منبر نہ بنوادیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اگر تم چاہو تو بنوادو‘‘انہوں نے آپ کے لئے ایک منبر بنوا دیاجب جمعہ کا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے۔کھجور کا تنا اس طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا جیسے بچہ چلا کر روتاہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے درخت کو اپنے سینے سے لگایا تووہ اس بچے کی طرح باریک آواز نکالنے لگا جس کوتسلی دی جائے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’یہ اس لئے روتا ہے کہ پہلے میرے قریب ہونے کی وجہ سے اللہ کا ذکر سنتا تھا۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیاہے۔ وضاحت: حسن بصری رحمہ اللہ جب یہ حدیث بیان کرتے تو روتے او رکہتے اللہ کے بندو ایک سوکھی لکڑی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی پر روئی تھی ہمیں تو اس سے زیادہ رونا چاہئے۔(حاشیہ مشکوٰۃ المصابیح،مطبوعہ مکتبہ اثریہ) مسئلہ 115:احد پہاڑ کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم طَلَعَ لَہٗ اُحْدٌ فَقَالَ ہٰذَا جَبَلٌ یُحِبُّنَا وَنُحِبُّہٗ۔رَوَاہُ الْبُخَارِی[2] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ(خیبر سے لوٹتے وقت)آپ صلی اللہ علیہ وسلم کواحد پہاڑ نظر آیاتو فرمایا’’یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیاہے۔
Flag Counter