Maktaba Wahhabi

91 - 195
عَزَائِمُ الْکُفَّارِ ضِدَّ الْمُسْلِمِیْنَ کفار کے مسلمانوں کے خلاف عزائم مسئلہ 32:کافر چاہتے ہیں کہ مسلمان بھی ہماری طرح کافر ہوجائیں۔ ﴿وَدُّوْا لَوْ تَکْفُرُوْنَ کَمَا کَفَرُوْا فَتَکُوْنُوْنَ سَوَآئً﴾(89:4) ’’وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافرہیں اسی طرح تم بھی کافر ہوجاؤ تاکہ تم اور وہ سب یکساں ہوجائیں۔‘‘(سورۃ النساء،آیت نمبر89) مسئلہ 33:کافر مسلمانوں سے حسد رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسلمان اپنا دین چھوڑ دیں۔ ﴿وَدَّ کَثِیْرٌ مِّنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ لَوْ یَرُدُّوْنَکُمْ مِّنْم بَعْدِ اِیْمَانِکُمْ کُفَّارًا ج حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِہِمْ مِّنْم بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمُ الْحَقُّ ج فَاعْفُوْا وَاصْفَحُوْا حَتّٰی یَاْتِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہٖ ط اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾(109:2) ’’اپنے نفس کے حسد کی وجہ سے اہل کتاب میں سے اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں ایمان سے پھیر کر کفر کی طرف پلٹا لے جائیں حالانکہ حق(اسلام)ان پر واضح ہو چکا ہے تم ان کے معاملے میں عفو و درگزر سے کام لو حتی کہ اللہ تعالیٰ خود ہی ان کے بارے میں اپنا فیصلہ نافذ فرمادے،بے شک اللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے۔‘‘(سورۃ البقرۃ،آیت نمبر109) مسئلہ 34:کافر مسلمانوں کے ساتھ ہمیشہ برسر جنگ رہیں گے تاآنکہ مسلمان اپنے دین سے پھر جائیں۔ ﴿وَلاَ یَزَالُوْنَ یُقَاتِلُوْنَکُمْ حَتّٰی یَرُدُّوْکُمْ عَنْ دِیْنِکُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْاط﴾(217:2) ’’کافر تمہارے ساتھ ہمیشہ قتال کرتے رہیں گے حتی کہ اگر ان کا بس چلے تو تمہیں تمہارے دین
Flag Counter