Maktaba Wahhabi

89 - 195
سَبَبُ عَدَاوَۃِ الْکُفَّارِ لِلْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں سے کفار کی دشمنی کا سبب مسئلہ 27:مسلمانوں سے کفار کی دشمنی کا اصل سبب مسلمانوں کا اللہ اور اس کی نازل کردہ تعلیمات پر ایمان لانا ہے۔ ﴿قُلْ یٰٓاَہْلَ الْکِتَابِ ہَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّآ اِلَّآاَنْ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ لا وَ اَنَّ اَکْثَرَکُمْ فٰسِقُوْنَ﴾(59:5) ’’اے محمد!ان سے کہو،اے اہل کتاب!تم جس بات پر ہم سے دشمنی رکھتے ہو وہ اس کے سوا او رکیا ہے کہ ہم اللہ پر اور اس تعلیم پر ایمان لائے ہیں جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور جو ہم سے پہلے بھی نازل ہوئی لیکن تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں۔‘‘(سورۃ المائدہ،آیت نمبر59) مسئلہ 28:فرعون،حضرت موسیٰ علیہ السلام کو صرف اللہ پر ایمان لانے کی وجہ سے قتل کرنا چاہتا تھا۔ ﴿وَ قَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ ق مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَکْتُمُ اِیْمَاَنَہٗ ٓ اَتَقْتُلُوْنَ رَجُلاً اَنْ یَّقُوْلَ رَبِّیَ اللّٰہُ وَ قَدْ جَآئَ کُمْ بِالْبَیِّنٰتِ مِنْ رَبِّکُمْ ط وَ اِنْ یَّکُ کَاذِبًا فَعَلَیْہِ کَذِبُہٗ ج وَ اِنْ یَّکُ صَادِقًا یُّصِبْکُمْ بَعْضُ الَّذِیْ یَعِدُکُمْ ط اِنَّ اللّٰہَ لاَ یَہْدِیْ مَنْ ہُوَ مُسْرِفٌ کَذَّابٌ﴾(28:40) ’’آل فرعون میں سے ایک مومن شخص جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا بول اٹھا کیا تم ایک شخص کو محض اس وجہ سے قتل کروگے کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس واضح معجزات لے کر آیا ہے اگر وہ جھوٹا ہے تواس کے جھوٹ کا وبال اسی پر ہوگا اور اگر وہ سچا ہے تو پھر وہ جس عذاب کا تمہیں خوف دلارہا ہے اس کا کچھ نہ کچھ حصہ تو تم پر ضرورہی آجائے گا بے شک اللہ تعالیٰ حد سے گزرنے والے کذاب کو ہدایت نہیں بخشتا۔‘‘(سورۃ المؤمن،آیت نمبر28)
Flag Counter