Maktaba Wahhabi

140 - 195
حُـــــکْمُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کا حکم مسئلہ 129:اہل ایمان پر اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام اہل ایمان کے ساتھ محبت اور دوستی کرنا واجب ہے۔ وضاحت:آیت مسئلہ نمبر66کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 130:انصار سے محبت کرنا تمام اہل ایمان پر واجب ہے۔ عَنِ الْبَرَائِ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم((أَلْأنْصَارُ لاَ یُحِبُّہُمْ اِلاَّ مُؤْمِنٌ وَ لاَ یُبْغِضُہُمْ اِلاَّ مُنَافِقٌ فَمَنْ اَحَبَّہُمْ اَحَبَّہُ اللّٰہُ وَ مَنْ اَبْغَضَہُمْ اَبْغَضَہُ اللّٰہُ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’انصار سے وہی محبت کرے گا جو مومن ہوگا اور ان سے وہی بغض رکھے گا جو منافق ہوگا پس جس نے انصار سے محبت کی اللہ اس سے محبت کرے گا او رجس نے انصار سے بغض رکھا اللہ اس سے بغض رکھے گا۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 131:تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرنا اور ان کا احترام کرنا اہل ایمان پر واجب ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((لاَ تَسُبُّوْا أَصْحَابِیْ لاَ تَسَبُّوْا أَصْحَابِیْ فَوَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَوْ اَنَّ اَحَدَکُمْ اَنْفَقَ مِثْلَ اُحُدٍ ذَہَبًا مَا اَدْرَکَ مُدَّ اَحَدِہِمْ وَ لاَ نَصِیْفَہٗ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2]
Flag Counter