Maktaba Wahhabi

110 - 195
یَعُوْدَ فِی الْکُفْرِ بَعْدَ اَنْ اَنْقَذَہُ اللّٰہُ مِنْہُ کَمَا یَکْرَہُ اَنْ یُقْذَ فَ فِی النَّارِ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین باتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں ہوں گی وہ ان کی وجہ سے ایمان کی ٹھیک ٹھیک حلاوت محسوس کرے گا۔1. اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبت کرنا۔2.کسی دوسرے آدمی سے صرف اللہ کے لئے محبت کرنا۔3.جس کفر سے اللہ تعالیٰ نے اسے بچایاہے اس میں واپس پلٹنا اسے اتنا ہی برا لگے جتنا آگ میں جانا بر الگتا ہے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 74:نیک لوگوں کو اللہ تعالیٰ سے ہی دوستی کرنی چاہئے۔ ﴿اِنَّ وَلِیِّ ےَ اللّٰہُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْکِتٰبَ ز وَ ہُوَ یَتَوَلَّی الصّٰلِحِیْنَ﴾(196:7) ’’(اے نبی!کہو)بے شک میرا دوست اور مدد گار تو وہ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی ہے اور وہ تمام نیک لوگوں کا دوست اور مددگار ہے۔‘‘(سورۃ الاعراف،آیت نمبر196) مسئلہ 75:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ تعالیٰ سے محبت۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رَضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ((لَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِیْلاً لَاَتَّخَذْتُ اَبَا بَکْرٍ خَلِیْلاً وَ لٰکِنَّہٗ اَخِیْ وَ صَاحِبِیْ وَ قَدِ اتَّخَذَ اللّٰہُ صَاحِبَکُمْ خَلِیْلاً))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر میں کسی کو(اللہ کے سوا)اپنا دوست بنانے والا ہوتا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اپنا دوست بناتا لیکن وہ میرے بھائی ہیں اور صحابی ہیں اور تمہارے صاحب(یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم)کو اللہ تعالیٰ نے اپنا دوست بنایا ہے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 76:حصولِ محبت الٰہی کے لئے درج ذیل دعامانگنی چاہئے۔ عَنْ اَبِی الدَّرْدَائِ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((کَانَ مِنْ دُعَائِ دَاؤٗدَ(علیہ السلام)یَقُوْلُ:أَللّٰہُمَّ!اِنِّیْ أَسْئَلُکَ حُبُّکَ وَ حُبَّ مِنْ یُحِبُّکَ وَ الْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ أَللّٰہُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَفْسِیْ وَ أَہْلِیْ وَ مِنَ الْمَائِ الْبَارِدِ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3]
Flag Counter