Maktaba Wahhabi

78 - 93
کیا شدید مخالفت پائی جاتی ہے چند مثالیں ملاحظہ ہوں: ۱۔ پیران پیر (حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی )پندرہ سال تک نماز عشاء کے بعد طلوع صبح سے پہلے ایک قرآن شریف ختم کرتے آپ نے یہ سارے قرآن پاک ایک پاؤں پر کھڑے ہوکر ختم کئے [1] نیز خود فرماتے ہیں ’’میں پچیس سال تک عراق کے جنگلوں تنہا پھرتا رہا ایک سال تک ساگ گھانس اور پھینکی ہوئی چیزوں پر گزاراکرتا رہا اور پانی مطلقا نہ پیا پھر ایک سال تک پانی بھی پیتا رہا پھر تیسرے سال صرف پانی پر گزارہ کرتا رہا پھر ایک سال تک نہ کچھ کھایا نہ پیا نہ سویا ‘‘[2] (غوث الثقلین صفحہ ۸۳) ۲۔حضرت بایزید بسطامی تیس سال تک شام کے جنگلوں میں ریاضت ومجاہدہ کرتے رہے ایک سال آپ حج کو گئے تو ہر قدم پر دوگانہ ادا کرتے یہاں تک کہ بارہ سال میں مکہ معظمہ پہنچے (۲) (صوفیاء نقشبندی صفحہ ۱۵۵) ۳۔حضرت معین الدین چشتی اجمیری کثیر المجاہدہ تھے ستر برس تک رات بھر نہیں سوئے [3] (تاریخ مشائخ چشت صفحہ ۱۵۵) ۴۔ حضرت فرید الدین گنج شکر نے چالیس روز کنویں میں بیٹھ کر چلہ کشی کی [4] (تاریخ مشائخ چشت صفحہ۱۷۸) ۵۔ حضرت جنید بغدادی کامل تین سال تک عشاء ی نماز پڑھنے کے بعد ایک پاؤں پر کھڑے ہوکراﷲاﷲکرتے رہے[5] (صوفیاء نقشبند صفحہ ۷۹) ۶۔ خواجہ محمد چشتی نے اپنے مکان میں ایک گہر کنواں کھدوارکھا تھا جس میں الٹے لٹک کر عبادت الٰہی میں مصروف رہتے[6] (سیرالاولیاء صفحہ ۴۶) ۷۔حضرت ملا شاہ قادری فرمایا کرتے تھے ’’تمام عمر ہم کو غسلِ جنابت اور احتلام کی حاجت نہیں ہوئی کیونکہ یہ دونوں غسل ‘نکاح اور نیند سے متعلق ہیں ہم نے نہ نکاح کیا ہے نہ سوتے ہیں [7] (حدیقۃ الاولیاء صفحہ ۵۷)
Flag Counter