Maktaba Wahhabi

214 - 277
﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰہَ﴾[النساء:۸۰] ترجمہ:’’جو رسول کی اطاعت کرتا ہے اس نے گویا اللہ کی اطاعت کی۔‘‘ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے ساتھ معلق کیا ہے۔ ارشاد ہے:﴿قُلْ أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَیْہِ مَا حُمِّلَ وَعَلَیْکُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِیْعُوْہُ تَہْتَدُوْا وَمَا عَلَی الرَّسُوْلِ إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِیْنُ﴾[النور:۵۴] ترجمہ:’’آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو۔پھر اگر تم اطاعت نہیں کرو گے تو رسول کے ذمہ تو وہی ہے جس کا وہ مکلف ہے اور تمہارے ذمہ وہ ہے جس کے تم مکلف ہو۔اور اگر تم رسول کی اطاعت کروگے تو ہدایت پاؤ گے۔اور رسول کے ذمہ تو بس یہی ہے کہ وہ واضح طور پر پیغام پہنچا دے۔’‘ اسی طرح اس کا فرمان ہے:﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ وَأُوْلِیْ الْأمْرِ مِنْکُمْ﴾[النساء:۵۹] ترجمہ:’’اے ایمان والو ! تم اللہ کی اطاعت کرو،رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو اور ان کی بھی جو تم میں حکم والے ہوں۔‘‘ ٭جوشخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت کرے اسے اللہ تعالیٰ نے مخلوق کے سب سے زیادہ معزز لوگوں میں شامل کردیا ہے۔ارشاد باری ہے: ﴿وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فَأُوْلٰئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ أَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مِّنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّہَدَائِ وَالصَّالِحِیْنَ وَحَسُنَ أُوْلٰئِکَ رَفِیْقًا﴾[النساء:۶۹] ترجمہ:’’اور جو لوگ اللہ اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کریں گے وہ(جنت میں)
Flag Counter