Maktaba Wahhabi

239 - 277
خاموشی کے ساتھ ان کی گفتگوکو سنتے ہیں۔اور ان کی تعظیم کی بناء پر ان کی نظروں سے نظر نہیں ملاتے ....’‘[صحیح البخاری:الشروط باب الشروط فی الجہاد:۲۷۳۱۔۲۷۳۲] یہ بعض واقعات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی شدید محبت اور آپ کے احکامات کی اتباع اور آپ کے فیصلوں پر سرِ تسلیم خم کرنے پر دلالت کرتے ہیں۔ان کے علاوہ اور کئی واقعات موجود ہیں جنہیں ہم نے اختصار کے پیش نظر ذکر نہیں کیا اور جن سے کتبِ حدیث،کتبِ تاریخ اور کتبِ سیرت نبویہ بھری پڑی ہیں۔صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ہی ہمارے بہترین اسلاف ہیں جن کے نقش قدم پرچلنا ضروری ہے کیونکہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور آپ کے حق کو پہچانا اور آپ کی تمام سنتوں پر عمل کیا۔ شہادتِ محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والے بعض لوگ میرے عزیز بھائیو ! ہم نے سابقہ فصلوں میں کلمۂ شہادت کے دوسرے جزء(محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم)کی گواہی کی اس حقیقت کو بیان کیا کہ جو شخص اس پر عمل کرے گا اور ظاہری وباطنی طور پر اس کے تقاضوں کی پابندی کرے گا وہ اس گواہی میں سچا ہو گا۔اور جو اس کی مخالفت کرے گا وہ یقینا بہت بڑے خطرے سے دوچار ہونے والا ہے۔اس کی مخالفت کرنے والے لوگ کئی قسم کے ہیں۔ ٭کچھ لوگ ایسے ہیں جو نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے سرے سے منکر ہیں اور ان کا حال مشرکین جیسا ہے۔
Flag Counter