Maktaba Wahhabi

150 - 277
ترجمہ:’’اور(دیکھو)کسی مومن مرد وعورت کو اللہ اور اس کے رسول کے فیصلے کے بعد اپنے کسی امر کا اختیار باقی نہیں رہتا۔(یاد رکھو)اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی جو نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی مذمت کی ہے جو اس کی محبوب چیز کو نا پسندکرے اور اس کی نا پسندیدہ چیز سے محبت کرے۔ فرمایا: ﴿ذٰلِکَ بِأَنَّہُمْ کَرِہُوْا مَا أَنْزَلَ اللّٰہُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَہُمْ﴾[محمد:۹] ترجمہ:’’یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ چیز سے ناخوش ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کے اعمال ضائع کردئیے۔’‘ لہذا ہر مومن پر واجب ہے کہ وہ اللہ کی محبوب چیزوں سے اتنی محبت کرے کہ جو اسے کم از کم اس کے واجبات پر عمل کرنے پر مجبور کردے۔اور اگر یہ محبت اس قدر زیادہ ہو کہ وہ اس کے مستحبات پر بھی عمل کرنا شروع کردے تو یہ اور بہتر ہو گا۔اور اس پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نا پسندیدہ چیزوں کو اس قدر نا پسند کرے کہ جو اسے اس کی حرام کردہ چیزوں سے بچنے پر مجبور کردے۔اور اگر یہ نا پسندیدگی اتنی زیادہ ہو کہ وہ اس کی مکروہات کو بھی چھوڑ دے تو یہ اور بہتر ہو گا۔صحیحین میں ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(لاَ یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی أَکُوْنَ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِنْ وَّلَدِہٖ وَوَالِدِہٖ وَالنَّاسِ أَجْمَعِیْنَ)[بخاری:۱۵،مسلم:۴۴] ترجمہ:’’تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتایہاں تک کہ وہ اپنی اولاد،اپنے والد اور دیگرتمام لوگوں کی نسبت مجھ سے زیادہ محبت کرے۔‘‘ لہذا مومن اس وقت تک سچا مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو باقی پوری مخلوق کی محبت پر فوقیت نہ دے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت آپ کو بھیجنے والے اللہ
Flag Counter