Maktaba Wahhabi

88 - 234
جب مصالح اور مفاسد میں باہم ٹکر ہو تو دو مصلحتوں میں سے جو بڑی ہو اختیار کی جائے۔ اور ادنیٰ کو چھوڑ دیا جائے۔ اور جو بڑا مفسد﴿فسادِ اکبر﴾ ہو اسے دُور کیا جائے، ادنیٰ مفسد﴿چھوٹا فساد﴾ کے احتمال کے مقابلہ میں، یہی مشروع﴿عمل﴾ ہے ۱۔[1] اور اثم عدوان کی اعانت کرنے والا وہ ہے جو ظالم کی اعانت کرے، لیکن وہ شخص جو مظلوم کی اعانت﴿و مدد﴾ کرتا ہے یا جو ظلم ہورہا ہے اس میں کمی ہو اس کی اعانت کررہا ہے، یا جو ظلم ہوا ہے اس کا بدلہ دلوانے کی کوشش کر رہا ہے تو یہ مظلوم کا وکیل ہو گا نہ کہ ظالم کا۔ اور یہ بمنزلہ اس شخص کے ہو گا جس نے قرض دیا۔ یا ظالم کے ظلم سے بچانے کے لیے کسی کے مال کا وکیل ہوا۔ مثلاً یتیم کا مال، یا وقف کا مال ہے، اور یتیم اور وقف کے مال میں سے کسی ظالم نے خواہ مخواہ طلب کیا، اور اس کے ولی نے بوجہء مجبوری کم سے کم دینے کی کوشش کی، ظالم کو دیا، یا ظالم نے دلوایا، اور ولی نے پور ی پوری کوشش کر کے کم سے کم
Flag Counter