Maktaba Wahhabi

72 - 198
منزلی زندگی کی استواری کے ضمن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ’’خیرکم خیرکم لأھله وأنا خيركم لأھلي‘‘ (تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے لئے بہترین ہے اور میں اپنے عیال کے حق میں بہترین ہوں) (رواہ الترمذی و الدارمی، مشکوٰۃ المصابیح کتاب النکاح) بھی بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اور ایک اسلامی گھرانے کا نقشہ کھینچ کر سامنے رکھ دیتا ہے۔ ناظمِ حکومت اور مدبّرِ ریاست کی حیثیت سے ہی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ریاست کی اقتصادی تنظیم، تعلیمی تنظیم کا فریضہ سر انجام دیا اور خارجہ پالیسی کے اصول و ضوابط وضع کیے، طوالت کے خوف سے ان پہلوؤں کی تفصیل ان شاء اللہ کسی دوسری فرصت پر ملتوی کرتا ہوں۔
Flag Counter