Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

157
کی کتابوں میں محفوظ ہے۔ گویا معجزہ بھی آپ کو لاثانی ہی عطا فرمایا گیا۔ امت کے لحاظ سے اگر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر نظر ڈالیں تو فوراً احساس ہوتا ہے کہ اس باب میں بھی کوئی آپ کا مد مقابل نہیں۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس امت کا دین کامل اور اکمل ہے۔ دوسرے یہ کہ ابدی ہے اب اس میں کسی بنیادی تبدیلی کا امکان نہیں۔ یہ ایک بہت بڑا شرف ہے۔ اس کے علاوہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اس امت کو دو بڑی خصوصیّات بیان کی ہیں ایک تو یہ ہے کہ یہ امت اپنی نوعیت اور کیفیت کے لحاظ سے ’امت وسط‘ ہے یعنی اس کی زندگی کے اصول و قوانین درمیان کا اراستہ اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں افراط و تفریط سے بچاتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں دنیا کے جتنے ادیان پر آپ نظر ڈالیں فوراً یہ بات محسوس ہوتی ہے کہ اکثر معاملات میں وہاں افراط و تفریط کی قباحت نظر آتی ہے یعنی توازن و اعتدال غائب ہے مثلاً عیسائیت کہتی ہے کہ زندگی مردود ہے اسے ترک کرو اور رہبانیت اختیار کرو کیوں کہ اس کی ابتداء ہی گناہ سے ہوئی ہے لیکن اسلام کا نقطۂ نظر یہ ہے کہ زندگی گناہ کا ثمر نہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام و حوا علیہا السلام کا گناہ اللہ تعالیٰ نے معاف کر دیا تھا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح طور پر فرما دیا لَا رَحْبَانِیَّةَ فِیْ الْاِسْلَامِ یعنی اسلام میں رہبانیت اور ترکِ دنیا کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ اگر ترکِ دنیا اور ترکِ حیات کا جواز ہوتا زندگی پیدا ہی کیوں ہوتی پھر تو تخلیقِ کائنات ایک عبث فعل ہو جاتا ہے۔ اسلام نے دین و دنیا میں توازن اور اعتدال قائم کیا ہے۔ دنیا کو مزرعۃ الآخرت کہا۔ خود کشی اور خود آزاری کو حرام قرار دیا۔ بلکہ قرآنِ کریم میں جو بہترین دعاشمار کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ: رَبَّنَا اٰتِنَا فِيْ الدُّنْيَا حَسَنَةً وفي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّار یعنی اسے رب ہمارے ہمیں دنیا کا بھی حسن عطا فرما اور دین کا بھی گویا حسنِ زندگی کے حصول کے بارے میں دین و دنیا کو ہم پلّہ قرار دیا ہے۔ چنانچہ رسول کریم نے اپنی ایک حدیث میں اسی میانہ روی اور اعتدال کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ خَیْرُ الْاُمُوْرِ اَوْسَطُھَا یعنی کام میانہ روی اختیار کرنے سے بہترین طریقے پر انجام پاتے ہیں۔ اسی قسم کی سینکڑوں مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔ اختصار کی خاطر نظر انداز کرتے ہیں دوسری خصوصیت اللہ تعالیٰ نے اس امت کی یہ بیان کی کہ یہ بہترین اُمت ہے اور اس کا سبب یہ بیان فرمایا کہ یہ دنیا میں نیکی کی علمبردار ہے اور لوگوں کو برائی سے روکتی ہے۔ ’’كُنْتُمْ خَيْر اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلْنَّاسِ تَأمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ‘‘ گويا امر باالمعروف وار نہی عن المنکر اس امت کا فرض قرار پایا۔ یہاں یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ بہترین اُمّت ہونا غیر مشروط نہیں اگر یہ اپنا فریضہ ادا کرے گی تو بہترین امت قرار پائے گی اور اس کی افادّیت سے سرفراز ہو گی لیکن اگر اپنا فریضہ انجام نہیں دیتی
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter