Maktaba Wahhabi

227 - 260
یا ڈوب کر یا جل کر مرنے سے۔ اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ شیطان مجھے موت کے وقت مخبوط الحواس کر دے۔ اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں تیری راہ میں پیٹھ پھیر کر مروں ۔ اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں کسی جانور کے ڈسنے کی وجہ سے مروں ۔‘‘ ۸۲۔ ((اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُوْعِ ، فَإِنَّہٗ بِئْسَ الضَّجِیْعُ ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخِیَانَۃِ فَإِنَّہَا بِئْسَتِ الْبِطَانَۃُ۔))[1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بھوک سے کہ وہ برا ساتھی ہے، اور تیری پناہ چاہتا ہوں خیانت سے کہ وہ بدترین راز داں ہے۔‘‘
Flag Counter