Maktaba Wahhabi

20 - 260
جلد شفایابی ہوجاتی۔ ‘‘[1] اسی طرح سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت دم کے ذریعے علاج کرنا بھی مفید ترین علاج میں سے ہے۔ دعا اگر مانع قبولیت امور سے خالی ہو تو مصیبت دور کرنے اور مقصد تک پہنچنے کے لیے مفید ترین اسباب میں سے ہے۔ بالخصوص اس وقت جب الحاح وزاری کے ساتھ دعا کی جائے۔ دعا مصیبت و بلا کی دشمن ہے۔ یہ بلا کو دور کرتی اور اس کا علاج کرتی ہے۔ بلا نازل ہونے سے روکتی ہے۔ یا اگر بلا نازل ہوچکی ہو تو دُعا اُسے ہلکا کرتی ہے۔ [2] جیسا کہ حدیث میں ہے: ’’ جو بلا نازل ہوچکی ہو دُعا اس میں بھی مفید ہے اور جو
Flag Counter