Maktaba Wahhabi

191 - 260
ہمارے رب! تو جسے جہنم میں ڈالے یقینا تو نے اسے رسوا کیا، اور ظالموں کا مدد گار کوئی نہیں ۔ اے ہمارے رب! ہم نے سنا کہ ایک منادی کرنے والا بآواز بلند ایمان کی طرف بلا رہا ہے کہ لوگو! اپنے رب پر ایمان لائو، پس ہم ایمان لے آئے، اے ہمارے رب! اب تو ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیاں ہم سے دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ وفات دے۔ اور ہمارے رب! ہمیں وہ دے جس کا وعدہ تو نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر، یقینا تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔‘‘ ۲۹۔﴿رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ﴾ (المومنون:۱۰۹) ’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لا چکے ہیں ، پس تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما، تو سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے۔‘‘
Flag Counter