Maktaba Wahhabi

17 - 260
دل کی بیماریوں کی دو قسمیں ہیں ۔ (۱) شک و شبہ کی بیماری، (۲) خواہش نفس اور گمراہی کی بیماری۔ اللہ سبحانہ نے امراضِ قلب (دل کی بیماریوں ) کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے اور ان کے اسباب و علاج بھی بتادیئے ہیں ۔ [1] اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ اَوَلَمْ یَکْفِھِمْ اَنَّآ اَنْزَلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ یُتْلیٰ عَلَیْھِمْ ج اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَرَحْمَۃً وَّذِکْرٰی لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ ﴾ (العنکبوت:۵۱) ’’ کیا انہیں یہ کافی نہیں کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل فرمادی جو ان پر پڑھی جارہی ہے۔ بیشک اس میں رحمت ہے اور نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان والے ہیں ۔ ‘‘ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
Flag Counter