(۴)اذان کے متعلقہ اذکار کے فضائلا: اذان کا جواب دینے والے کے لیے جنت:امام مسلم نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جب مؤذن [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ][1] کہے اور تم میں سے ایک[اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ] کہے۔ پھر وہ[أَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] [2]کہے۔اور وہ [سننے والا] [أَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] کہے۔ پھر وہ [أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہُ] [3]کہے اوروہ [أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہُ]کہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔پھر وہ [حَیَّ عَلَی الصَّلَاۃ][4]کہے اور وہ [لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ][5]کہے۔پھر وہ [حَیَّ عَلَی الْفَلَاح][6]کہے اور وہ [لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ]کہے۔پھر وہ [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ]کہے اور وہ [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ]کہے۔پھر وہ [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ][7]کہے اور وہ [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ]اپنے دل سے [8]کہے ،تو وہ