(۱۰)استغفار کے فضائل اور اس کے بعض مخصوص الفاظا۔فضائلِ استغفار:۱: خطاکاروں میں سے بہترین بہت زیادہ توبہ کرنے والے:امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر انسان بہت زیادہ خطا کار ہے اور بہت زیادہ خطائیں کرنے والوں میں سے بہترین بہت زیادہ توبہ کرنے والے ہیں۔ ‘‘[1]۲: اللہ تعالیٰ کی شدید خوشی:امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا :’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ’’اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کی توبہ سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش