میں سے کون ابو سلمہ سے بہتر ہے؟ پہلا گھرانہ[1]جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی، پھر میں نے وہ [دعا] پڑھی ، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بہترین بدل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرما دیے۔‘‘[2]۳۶:بیٹے کی وفات پر حمد اور [إنَّا لِلّٰہِ… ] پڑھنے کا عظیم صلہ:امام ترمذی نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب بندے کا بیٹا فوت ہوتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں:’’تم نے میرے بندے کا بیٹا قبض کیا ہے؟‘‘تو وہ عرض کرتے ہیں:’’ جی ہاں۔‘‘تو وہ فرماتے ہیں:’’تم نے اس کے دل کا پھل لے لیا ہے؟‘‘وہ عرض کرتے ہیں:’’جی ہاں۔‘‘وہ پوچھتے ہیں:’’میرے بندے نے کیا کہا؟‘‘وہ عرض کرتے ہیں:’’اس نے آپ کی حمد کی اور [إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْن] پڑھا۔‘‘اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کرو اور اس کا نام [بیت الحمد[3]] رکھو۔‘‘[4]