ہوتا، جب کہ وہ ان دونوں[کے چھن جانے] پر میری حمد کرے۔‘‘[1]۱۴:قرض کی ادائیگی کروانے والی تین دعائیں:ا:امام ترمذی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ ایک مکاتب [2]ان کے پاس آیا اور عرض کیا:’’میں حصولِ آزادی کے لیے طے شدہ رقم ادا کرنے سے عاجز آگیا ہوں ،اس لیے آپ میرے ساتھ تعاون کیجیے۔‘‘انہوں نے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھا دوں ،جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھلائے تھے؟ اگر تمہارے ذمہ جبل صیر[3] کے برابر بھی قرض ہو ، تو اللہ تعالیٰ [ان کلمات کی وجہ سے] تمہاری طرف سے اد اکر دے گا۔‘‘(پھر) فرمایا:’’تم کہو:[اَللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَنْ سِوَاکَ۔[4]][5]