رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’تم کہو:[اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ أَزْوَاجِہٖ وَ ذُرِّیَّتِہِ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰ آلِ إِبْرَاہِیْمَ وَ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِہٖ وَ ذُرِّیَّتِہِ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰ آلِ إِبْرَاہِیْمَ۔ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔[1]][2]۴: حافظ ابن حجر نے تحریر کیا ہے:’’ روایات میں سب سے کم الفاظ والا[درُود شریف یہ ہے]:[اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰ إِبْرَاہِیْمَ۔[3]][4]ب: فضائلِ درُود شریف:۱: پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں:۲: دس گناہوں کا مٹایا جانا:۳: دس درجات کا بلند کیا جانا: امام نسائی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جس شخص نے ایک بار مجھ پر درُود بھیجا ،اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل