کروانے والا کوئی ہو ، یا وہ ہمیشہ رہے؟‘‘[1]ز: تسبیح ، تحمید اور تکبیر کے فضائل:ان کلمات کے سو سو مرتبہ کہنے کے فضائل:امام طبرانی نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’کسی شخص کا سو مرتبہ: [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ ]کہنا سو اونٹ کی مانند ہے اور سو مرتبہ :[اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ]کہنا اللہ تعالیٰ کی راہ میں سو زین پوش لگام چڑھائے ہوئے گھوڑے [دینے] کی طرح ہے ، اور سو مرتبہ :[اَللّٰہُ أَکْبَرُ]کہنا مکہ میں[اللہ کی راہ میں] ذبح کیے گئے سو اونٹوں کے برابر ہے۔‘‘[2]ح: تسبیح ، تحمید ، تہلیل اور تکبیر کے فضائل:۱:اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کلام: امام مسلم نے حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں