’’ مَا سَأَلَ سَائِلٌ بِمِثْلِہِمَا وَلَا اسْتَعَاذَ مُسْتَعِیْذٌ بِمِثْلِھِمَا۔‘‘[1]’’ کسی سوال کرنے والے نے ان ایسی دو چیزوں کے ساتھ سوال نہیں کیا اور کسی پناہ طلب کرنے والے نے ایسی دو چیزوں کے ساتھ پناہ طلب نہیں کی۔‘‘۱۴: معوِّذات [2]: صبح و شام تین مرتبہ پڑھنے کا ہر چیز سے کفایت کرنا: حضراتِ ائمہ ابو داؤد، ترمذی اور نسائی نے حضرت عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ہم ایک بارش اور شدید تاریکی والی رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلے ،تاکہ وہ ہمیں نماز پڑھائیں۔‘‘انہوں نے بیان کیا:’’پس میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھونڈ لیا ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کہو۔‘‘میں نے کچھ نہ کہا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کہو۔‘‘میں نے کچھ نہ کہا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا:’’کہو۔‘‘میں نے عرض کیا: ’’میں کیا کہوں؟‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ قُلْ: {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} وَالْمُعَوِّذَتَیْنِ حِیْنَ تُمْسِيْ، وَتُصْبِحُ