[رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا ، وَ بِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا ، وَبِمُحَمَّدٍ صلي اللّٰہ عليه وسلم نَبِیًا][1]مگر قیامت کے دن اسے خوش کرنا اللہ تعالیٰ پر لازم ہو جاتا ہے۔[2]ب:امام ابوداؤد نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے کہا:[رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا ، وَ بِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا ، وَبِمُحَمَّدٍ صلي اللّٰہ عليه وسلم نَبِیًا]تو جنت اس کے لیے واجب ہو گئی۔‘‘] [3]۳: بچھو کے ڈنک کے ضرر سے بچانے والی دعا:ا: امام احمد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے تین دفعہ شام کے وقت کہا:[أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ][4]