نے فرمایا:’’بلاشبہ اگر تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کے پاس آتے وقت کہے:[بِسْمِ اللّٰہِ ،اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ ، وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا][1]اور انہیں بچہ دیے جانے کا فیصلہ [ربانی] کیا گیا ہو ، تو وہ [شیطان] اسے ضرر نہ پہنچا سکے گا۔‘‘[2]۲۴:بیت الخلاء میں جنوں سے حجاب کے لیے ذکر:امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جنوں کی آنکھوں اور انسانوں کی شرم گاہوں کے درمیان ستر[3]یہ ہے ، کہ جب تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء میں داخل ہو ،تو:[بِسْمِ اللّٰہِ][4]کہے۔[5]