دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ إِلاَّ أَنْ یَمُوْتَ۔‘‘ [1]’’ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے ، اسے جنت میں داخلے سے مرنے کے سوا کوئی اور چیز نہیں روکتی۔‘‘۴:سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں:۱: رات کو پڑھنے والے کے لیے ان کا کافی ہو نا:امام بخاری نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ مَنْ قَرَأَ بِالْآیَتَیْنِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ فِيْ لَیْلَۃٍ کَفَتَاہُ۔‘‘[2]’’جس شخص نے رات کو سورۃ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں، وہ اس کے لیے کفایت کر گئیں۔‘‘[کفایت کرنے ]کے متعلق محدثین سے منقولہ اقوال میں سے چند ایک درجِ ذیل ہیں:۱: قیام اللیل میں قرآن کریم کی تلاوت سے کفایت کر گئیں۔۲: دورانِ نماز یا نماز کے علاوہ قرأ ت قرآن کریم سے کفایت کر گئیں۔