انہوں نے بیان کیا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے[1] بددعا کرتے ہو ئے کہا: [اَللّٰہُمَّ اکْفِنَاہُ بِمَا شِئْتَ][2]تو اس کے گھوڑے کے قدم پیٹ تک ٹھوس زمین میں دھنس گئے اور اس نے اس [یعنی گھو ڑے]سے چھلانگ لگا دی اور کہنے لگا: ’’اے محمد ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! یقینا میں نے جان لیا ہے ، کہ بلاشبہ یہ آپ کا کام ہے، سو اللہ تعالیٰ سے دُعا کیجئے ، کہ میں جس [عذاب]میں ہوں، وہ مجھے اس سے نجات دے دیں۔‘‘[3]۱۷:دشمن کا رُخ پھیر دینے والی دُعا:امام احمد اور امام بزار نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:’’ (غزوۂ) خندق کے دن ہم نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! کیاکوئی چیز ہے ، (کہ) ہم کہیں؟ یقینا دل گلوں تک پہنچ چکے ہیں۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ہاں، [اَللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَّوْعَاتِنَا][4]