۲۵:لباس پہنتے وقت گناہ معاف کروانے والی دعا:امام ابوداؤد اور امام حاکم نے حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص لباس پہنے اور کہے:[اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ کَسَانِيْ ھٰذَا، وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا قُوَّۃٍ][1]تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘[2]۲۶: گھر سے نکلنے کی عظیم برکات والی دعا:امام ابوداؤد نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب آدمی اپنے گھر سے نکلے اور کہے:[بِسْمِ اللّٰہِ ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ۔][3]آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: