یقینا اس کے پودے:[سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ]ہیں۔‘‘[1]۴: جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈھال:امام نسائی اور امام حاکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اپنی ڈھالیں سنبھالو۔‘‘انہوں نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ! دشمن کے مقابلے کی خاطر، جو آچکا ہے؟‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’[جہنم کی] آگ سے ڈھال [سنبھالو]۔ تم کہو:[سُبْحَانَ اللّٰہِ ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ،وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ]کیونکہ یقینا یہ [کلمات] روزِ قیامت نجات دہندہ بن کر [تمہارے] آگے آئیں گے اور یہ باقی رہنے والے نیک اعمال ہیں۔‘‘[2]ایک اور روایت میں ہے :’’کیونکہ یہ روزِ قیامت[تمہارے] آگے پیچھے آئیں گے اور یہ باقی رہنے والے نیک اعمال ہیں۔‘‘[3]