اور [وہ]خزانہ دنیا اور اس کی تمام چیزوں سے بہتر ہے۔جب روزِ قیامت ہو گا، تو تمہارے رب عزوجل فرمائیں گے: ’’پڑھو اور ہر آیت کے ساتھ ایک درجہ اوپر چڑھ جاؤ۔‘‘یہاں تک کہ وہ اپنے پاس موجود آخری آیت پر پہنچے گا، تو اللہ عزوجل [اس] بندے سے فرمائیں گے:’’لے لو۔‘‘بندہ اپنے ہاتھ کے ساتھ [اشارہ کرتے ہوئے] عرض کرے گا:’’اے رب! آپ زیادہ جانتے ہیں[کہ میں کیا پکڑوں؟]‘‘وہ فرمائیں گے : ’’ اس کے ساتھ خلد اور اس کے ساتھ نعمتیں۔[1] ‘‘[2]۵: سو آیات کی بنا پر رات کی عبادت کا لکھا جانا:امام احمد نے حضرت تمیم الداری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مَنْ قَرَأَ بِمِئَۃِ آیَۃٍ فِيْ لَیْلَۃٍ کُتِبَ لَہُ قُنُوْتُ لَیْلَۃٍ۔‘‘[3]