پڑھاتے، اور {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} کے ساتھ [تلاوت]ختم کرتے۔جب لوگ واپس آئے ، تو انہوں نے اس بات کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ سَلُوْہُ لِأَيِّ شَيئٍ یَصْنَعُ ذٰلِکَ؟‘‘’’ ان سے پوچھو، کہ وہ ایسے کیوں کرتے ہیں؟‘‘لوگوں نے ان سے دریافت کیا ، تو وہ کہنے لگے :’’کیونکہ وہ رحمن کی صفت ہے اور میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں۔‘‘نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أَخْبِرُوْہُ أَنَّ اللّٰہَ یُحِبُّہُ۔‘‘[1]’’ انہیں بتلا دیجئے، کہ اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرتے ہیں۔‘‘ج: اس کی محبت کا جنت میں داخل کروانا:امام دارمی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ ایک شخص نے کہا:’’ وَاللّٰہِ!إِنِّيْ لَأُحِبُّ ھٰذِہِ السُّْورَۃَ: {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ}۔‘‘’’ واللہ! یقینا میں اس سورت سے محبت کرتا ہوں۔‘‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ حُبُّکَ إِیَّاھَا أَدْخَلَکَ الْجَنَّۃَ۔‘‘[2]’’ تمہاری اس سے محبت نے تجھے جنت میں داخل کروا دیا۔‘‘