آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا:’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’ میرے سوا کوئی معبودنہیں، میں یگانہ ہوں۔‘‘اور جب وہ کہتا ہے:[لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ ، لَا شَرِیْکَ لَہُ]۔[1]اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں یکتا ہوں، میرا کوئی ہمسر نہیں۔‘‘اور جب وہ کہتا ہے:[لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، لَہُ الْمُلْکُ ، وَلَہُ الْحَمْدُ]۔[2]اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’میرے سوا کوئی معبود نہیں، میرے ہی لیے بادشاہت ہے اور میرے ہی لیے تمام تعریف ہے ۔‘‘اور جب وہ کہتا ہے:[لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ]۔[3]اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’میرے سوا کوئی معبود نہیں ، نہ گناہ چھوڑنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی استطاعت ہے ، مگر میری توفیق کے ساتھ۔‘‘