Maktaba Wahhabi

نعت گوئی اور اس کے آداب

مؤلف: پروفیسر عبد اللہ شاہین

ناشر: مکتبہ دار السلام لاہور

267
اب رہا معاملہ توحید کا تو اس کی شکل یہ تھی کہ مشرکین اللہ کو اس کی ذات ، صفات اور افعال میں ایک مانتے تھے ، وہ کہتے تھے: اسی کے ہاتھ میں آسمان و زمین او ر ان کے بیچ کی ساری چیزوں کی ملکیت ہے اور صرف وہی رازق ہے جو انسان ، حیوان ، چوپائے ، درندے ، پرندے غرض ہر زندہ چیز کو روزی دیتا ہے اور صرف وہی مدبر ہے جو آسمان اور زمین تک کا سارا نظام چلاتا ہے اور چھوٹی بڑی ہر چیز یہاں تک کہ چیونٹی اور ذرے تک کے معاملات کا انتظام کرتا ہے اور صرف وہی آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے ان سب کا رب ہے اور وہی عرشِ عظیم کا رب ہے اور ہر چیز کا رب ہے۔ اس نے سورج، چاند، ستارے، پہاڑ، درخت ،چوپائے، جن، انسان اور فرشتے سب کو اپنے تابع فرمان کر رکھا ہے اور سب کے سب اس کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، وہ جسے چاہے پناہ دے، کوئی پکڑ نہیں سکتا اور جسے چاہے پکڑ لے کوئی پناہ نہیں دے سکتا، وہی زندہ کرتا ہے، وہی مارتا ہے، جو چاہتا ہے کرتا ہے اور جو حکم چاہتا ہے، لگاتا ہے، کوئی اس کا حکم روک سکتا ہے نہ اس کا فیصلہ بدل سکتا ہے۔ یہ ساری باتیں مشرکین تسلیم کرتے تھے اور ان سب میں وہ اللہ کو اکیلا اور یکتا مانتے تھے، وہ اللہ کی ذات اور صفات اور افعال میں کسی کو شریک نہیں مانتے تھے، البتہ ان باتوں میں اللہ کو ایک ماننے کے بعد وہ کہتے تھے: اللہ نے اپنے بعض مقرب اور مقبول بندوں کو اس دنیا کے بعض کاموں میں کچھ تصرف کرنے کا اختیار دے دیا ہے اور وہ اللہ کے دیے ہوئے اس اختیار کی بنا پر تصرف کرتے ہیں، مثلاً:اولاد دے دیتے ہیں، مصیبت دور کر دیتے ہیں، بیمار کو شفا دیتے ہیں اور بعض دیگر ضرورتیں پوری کرتے ہیں اور اللہ نے انھیں یہ اختیار اس لیے دیا ہے کہ وہ
x
صفحہعنوان
14عرضِ ناشر
19سخنِ دل نواز
21مقدمہ
21شعر کی تعریف
211 حَسن اور پسندیدہ اشعار
232 ممنوع اور مکروہ اشعار
243 جائزو مباح اشعار
25نعت گوئی
29اسلامی نظمیں
31نعت گوئی
31نعت کی تعریف
32نعت کی تاریخ
35موضوعاتِ نعت
36نعت کی اہمیت
39نعت کی حقیقت
42حضرت آدم علیہ السلام
46حضرت نوح علیہ السلام
48حضرت ہود علیہ السلام
49حضرت صالح علیہ السلام
51حضرت ابراہیم علیہ السلام
55حضرت اسمٰعیل علیہ السلام
58حضرت اسحاق و یعقوب علیہما السلام
60حضرت یوسف علیہ السلام
63حضرت شعیب علیہ السلام
65حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام
67حضرت الیاس علیہ السلام
68حضرت داود علیہ السلام
70حضرت سلیمان علیہ السلام
72حضرت ایوّب علیہ السلام
73حضرت یونس علیہ السلام
75حضرت زکریا علیہ السلام
77حضرت یحییٰ علیہ السلام
79حضرت عیسیٰ علیہ السلام
82ختم الرسل، امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت قرآنی آیات میں
84نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل جہاں کا منظر
94سورج ہیں ’’حدیثیں‘‘ ان کی
101پاسِ مصطفی( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور توقیرِ اَللہ
104صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا ادب
105عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ادب
106حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ادب
106حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ادب
107دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا ادب
112نعت گوئی اور شرک
114نعتیہ رجحانات، خیر القرون میں
131نعت گوئی کی نمایاں خصوصیات
134نبوت اور الوہیت
137نـورٌ مِّـنْ نُّـورِ اللّٰه کے عقیدہ کی علمی تحقیق
150مشرکینِ مکہ اورعقیدۂ ربوبیّت
157مذاہبِ عالَم اور دینِ حق
157ہندومت
157بدھ مت
158زرتشت
159یہودیت
160عیسائیت
161دینِ حق
164اسلام اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم
167محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
174طرزِ اظہار
176انتخاب الفاظ
177تشبیہ و استعارہ
178انداز خطاب
179حقیقت نگاری
183نعت کی قسمیں
183رسمی نعت
187شاعروں کو غرّہ
189حقیقی نعت
190عشقیہ انداز
190مقصدی انداز
191آفاقی مقاصد
191جدید اسلوب
192قدیم اسلوب
196نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تکوینی اختیارات اور علمِ غیب
203نعت میں شرک و بدعت اور غلو کااسلوب
204نعت کے مضامین پر ہندوستانی اثرات
210نعت پر ہندی راگوں اور گیتوں کے اثرات
216نعت پر فلمی گانوں اور دھنوں کے اثرات
223حقیقی نعت کے چند نمونے
225حضرت حسّان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ
227اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
228سیّدہ فاطمۃ الزّہرا رضی اللہ عنہا
230حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
232حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
233حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ بن عبدالمطلب بن ہاشم
235حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ
237حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ
239سردار ابو طالب بن عبدالمطّلب
241مجید امجد
242صوفی غلام مصطفی تبسم
243مجذوب سہارن پوری
244صفی لکھنوی
245وزیر الحسن عابدی
249عبد الرزاق اویسی
250زاہدفخریؔ
251پروفیسر عنایت علی خاں
252جعفر طیار
254پروفیسر عبداللہ شاہینؔ
255نعت گوئی اور حقیقت وسیلہ
256ائمۂ تفسیر کے نزدیک لفظ وسیلہ کی تعریف
258وسیلہ کے جائز طریقے
258اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا وسیلہ
260اعمالِ صالحہ کا وسیلہ
261وسیلہ کے ناجائز طریقے
261کسی کی ذات کا وسیلہ
263کسی کے رتبے اور مقام کا وسیلہ
264کسی مخلوق کے حق کا وسیلہ
266غیر موجود زندہ یا کسی مُردے کی دعا کا وسیلہ
Flag Counter