Maktaba Wahhabi

219 - 256
تضاد ہے۔ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علمِ غیب کے بارے میں شاعر کے بودے دعویٰ کی خود ہی نفی کر رہا ہے ۔ اسی طرح ایک اور قوالی کے درج ذیل اشعار: اسمِ تو ، اسمِ اعظمیں جسمِ تو ، جسمِ عالمیں شانِ تو ، شانِ کبریا یعنی محمد مصطفی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کو ’’اسم اعظم ‘‘ قرار دیا گیا ہے جبکہ احادیث میں ہے: اللہ تعالیٰ کا وہ اسم اعظم جس کے ساتھ جو بھی دعا کی جائے، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔ اور اس کے ساتھ جو بھی اللہ سے سوال کیا جائے، اللہ تعالیٰ اسے پورا فرماتا ہے ۔ اس آیت کریمہ میں ہے: ’’اے اللہ ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو پاک ہے ۔ بے شک میں ہی زیادتی کرنے والوں میں ہوں ۔ ‘‘[1] ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وہ اسم اعظم جس کے ساتھ اللہ سے جو کچھ بھی مانگا جائے ضرور دیتا ہے، ان دعائیہ کلمات میں ہے ۔ ’اَللّٰہُمَّ! إِنِّي أَسْأَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدَ، لَا إِلٰہَ إلَّا أَنْتَ وَحْدَکَ، لَا شَرِیکَ لَکَ، أَنْتَ الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ، بَدِیعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ‘
Flag Counter