Maktaba Wahhabi

213 - 256
کاگا سب تن کھائیو ، سو چن چن کھائیو ماس دو نین مورے مت کھائیو ، موہے پیا ملن کی آس کی طرز میں یہ نعت کہی گئی: توری منتی کرت ہوں سن کاگا ، مورا ماس بدن کا سگرا کھا موری پیا ملن کی ہے آسا ، جری چاند دے مکھ پر نینن کو (ممتاز) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’رام‘‘ کہنا، نیز ہندی بھجنوں میں کرشن کے لیے اور گیتوں وغیرہ میں مجازی محبوب کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ سے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کیا جانا نامناسب اور غیر مشروع ہے مگر ہندی اثرات کے تحت نعت نگاریہ بھی کہہ گئے: وہی راجکمار ہے دیس دھنی جا کو لوگ کہیں مکی مدنی اسے مایہ جگت کی ملے سکھیو واکے درپہ جو ہاتھ پسارے گا (فضل الدین) سَدھ لے موری موہے سرتاجا سَدھ لے کُلْ راجن کے راجا سَدھ لے موہے علی جی کے بھیّا کالی کملی والے کنہیّا سدھ لے بی بی خدیجہ کے بالم صلی اللہ علیہ وسلم (مولود سعیدی)
Flag Counter