جیسی نعتیہ شاعری ہونے لگی، حالانکہ اسلام میں موسیقی حرام ہے اور موسیقی کے آلات جو شیطان کے ہتھیار ہیں جنھیں توڑنے کے لیے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا انھی کے ذریعے بظاہر آپ کی تعریف ہونے لگی، نیز ہندی بھجنوں میں گوپیوں کی کرشن مہاراج سے محبت کا انداز بھی نعت میں داخل ہو گیا ۔ یوں نعت میں عورت کے جذبات اور نسوانی عقیدت مندی کا اظہار ہونے لگا، مثلاً:تورے ہجر میں حق کے پیارے نبی مورا چین گیا موری نیند گئیاب درپہ تمھارے آن پڑی مورا چین گیا موری نیند گئیموری میکے میں تو سُکھ سے کٹی، چلی پی کی نگریا تو سوچ پڑیکوئی سیّاں بھی ساتھ نہ آئی مورے، موہے رِیت وہاں کی بتا دیتی (میلاد احمد مختاراز محمد بدر الحسن) لاج رکھیو! نبی جی ہماریمیں تو ہوں چیری جی سے تمھاریلاگی پریم کی من میں کٹاریجا کے تم بن کرے کون کاریمورا جیا را تم پہ ہے واریایسے من میں بسے ہیں محمدجاؤں جاپہ سے میں بھی بلہاریمورا جیا را تم پہ ہے واری (نغمہ بہار جدید از سلطان احمد)